14 جنوری 2014 - 20:30
جنوبی کوریا کی صدر کا دورۂ ہندوستان

جنوبی کوریا کی صدر پارک گئون ہائے، ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کی توسیع اور اس ملک کے مختلف بنیادی اور ترقیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مقصد سے ہندوستان کے دورے پر نئی دہلی پہنچی ہیں۔

ابنا: جنوبی کوریا کی صدر پارک گئون ہائے، ہندوستان کے اپنے چار روزہ سرکارے دورے کے بعد سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت برن کا بھی دورہ کریں گی اور اسی طرح وہ دنیا کے مختلف تجارتی حکام کی شرکت سے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے ڈاؤس بھی جائیں گی۔واضح رہے کہ ہندوستان اور جنوبی کوریا کے تعلقات حالیہ برسوں کے دوران کافی فروغ پائے ہیں۔

.......

/169